Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

وزیراعظم کا وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جامع جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم آفس سے تمام وفاقی وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا جس میں وزارتوں کو مخصوص فارم پر کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فروری 2024 سے اب تک کے اہم اقدامات اور کارکردگی فراہم کریں۔ 

حکام کے مطابق وزارتوں کو حاصل کردہ اہداف اور کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔ وزارتوں کو عوامی خدمات میں بہتری اور گورننس اصلاحات سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ معیشت اور مالیات سے متعلق 18 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اس میں قانون، سکیورٹی اور انتظامی امور سے منسلک 14 وزارتیں بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ سماجی خدمات اور صحت و تعلیم سمیت 9 وزارتوں کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ واضح کارکردگی کے نتائج فراہم کیے جائیں، منصوبوں، حاصل کردہ نتائج اور ان کی تکمیل کی تاریخ بھی فراہم کی جائے۔ وزارتوں کو تمام زیر التوا منصوبوں، تاخیر کی وجوہات اور درپیش رکاوٹوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کارکردگی رپورٹ میں ہر دعوے کے ساتھ لازمی دستاویزی ثبوت یا دیگر قابل تصدیق شواہد فراہم کریں، بغیر ثبوت دعووں اور نامکمل رپورٹس کو قابل قبول گردانا نہیں جائے گا، کارکردگی جائزے کے ذریعے ترقیاتی فنڈز کے استعمال اور منصوبوں کے نتائج کا بھی باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق سی پیک اتھارٹی اور پلاننگ کمیشن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور معاشی پالیسیوں کے نتائج کا احاطہ کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ قومی مردم شماری اور اعداد و شمار کے نظام میں بہتری کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور وزیراعظم کے خصوصی اقدامات کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *