Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ریفائنری اپ گریڈیشن میں تاخیر، 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں حکومت فوری اقدامات کرے،سینیٹر محمد عبدالقادر

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ آئل ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبوں اور ایسکرو معاہدوں پر دستخط میں مزید تاخیر سے 6 ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری غیر معینہ مدت تک مو¿خر ہو سکتی ہے، جبکہ ریفائنریوں پر عائد مالی جرمانوں اور اضافی اخراجات میں بھی مسلسل اضافہ ہوگا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ملک کے توانائی کے شعبے، ایندھن کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔ اس لیے حکومت، ریگولیٹری اداروں اور ریفائنریوں کے درمیان فوری ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے زور دیا کہ نظرثانی شدہ معاہدوں کے مسودے فوری طور پر جاری کیے جائیں تاکہ اپ گریڈیشن منصوبوں پر عملی کام کا آغاز ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے ساتھ مقررہ مدت سے قبل تمام ضروری شرائط کی تکمیل ناگزیر ہے، جن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری، اوگرا کے ساتھ معاہدوں کے مسودوں کی توثیق اور مطلوبہ بینک گارنٹیوں کی فراہمی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن پاکستان کے لیے اس لیے بھی ناگزیر ہے کہ اس سے عالمی معیار کے صاف ایندھن کی پیداوار میں اضافہ، درآمدی انحصار میں کمی، زرمبادلہ کی بچت اور مقامی صنعت کی استعداد میں نمایاں بہتری آئے گی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے خبردار کیا کہ مسلسل تاخیر نہ صرف منصوبوں کی لاگت میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی شدید نقصان پہنچائے گی۔ اگر معاہدوں کو مزید مو¿خر کیا گیا تو پاکستان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے کی جدیدکاری کے عمل میں بھی پیچھے رہ جائے گا، جس کے اثرات ملکی معیشت، ایندھن کی دستیابی اور صنعتی ترقی پر طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے بروقت اور مو¿ثر فیصلے ہی اس اہم سرمایہ کاری کو عملی شکل دے سکتے ہیں۔ فوری اقدامات کے ذریعے نہ صرف توانائی کے شعبے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *