Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھوچکا، ری سیٹ ناگزیر ہے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھوچکا ہے اور اب ری سیٹ ناگزیر ہے۔ 

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  اہم حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کو دھاندلی زدہ قرار دیا،  پیپلزپارٹی کو بھی دھاندلی زدہ سمجھتا ہوں تاہم حکومتی اتحادی کے بیان کے بعد وزیراعظم کو فوری اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا مگر وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینےمیں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےخاموشی اختیارکی، اس سےظاہر ہوتاہے اعتماد ختم ہوچکا،  پورا حکومتی ڈھانچہ عملی طور پر کولیپس کر چکا ہے، حکومت اخلاقی جواز کھو بیٹھی، آئینی، قانونی اور جمہوری اعتبار سے یہ حکومت اپنی حیثیت کھوچکی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  وزیراعظم نے اعتماد کھودیا، اب سسٹم کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، موجودہ سسٹم عوام کا اعتماد کھو چکا، ری سیٹ ناگزیر ہے، ایسےحالات میں مزید حکومتیں بنانےکے بجائے عوام سےرجوع کیاجائے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ  عدم اعتماد لانےکا آئینی طریقہ موجود ہے، اتحادیوں سےمشاورت کریں گے، قومی مفاد میں اتفاق رائے سے سیاسی بحران کا حل نکالاجائے۔ 

بیرسٹر گوہر کا مزیدکہنا تھا کہ صوبوں کےعوامی مطالبات پر ایوان کو سنجیدگی سے پیش رفت کرنا ہوگی، سسٹم کو ری سیٹ کرنے پر دو رائے نہیں ہونی چاہئیں تاہم  سوال یہ ہے سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کس نے پہنچایا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *