بلوچستان سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث ایک روز کیلئے معطل کر دی گئی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کا روانہ نہ ہونے کا بتایاگیاجبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکنے کا بتایاگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

Leave a Reply