Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بادام کھانے سے صحت کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جانیں

بادام کو ویسے ہی چبائیں، اس کے ٹکڑے کسی کھانے میں شامل کر دیں یا پیس کر نگل لیں۔

ہر صورت میں اس مزیدار گری کو کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے، اب دریافت ہوا ہے کہ اس سے بلڈ شوگر کے مریضوں کی دماغی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ میٹابولک صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

دی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بادام کھانے کی عادت سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے اور ایسے افراد ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں 40 سے 60 سال کی عمر کے 60 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو ہائی بلڈ شوگر سے تو متاثر تھے مگر ذیابیطس ٹائپ 2 سے محفوظ تھے۔

تحقیق میں شامل افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ایک گروپ کو 6 ماہ تک روزانہ 28 سے 40 گرام بادام کھلائے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو اس گری سے دور رکھا گیا۔

محققین نے ان افراد کی دماغی کارکردگی کا جائزہ 6 ماہ بعد آن لائن ٹیسٹوں کے ذریعے لیا۔

ان افراد کے خون کے نمونوں کے ذریعے بلڈ شوگر کی سطح، انسولین بننے کے عمل، ورم اور خلیاتی تناؤ کو بھی ٹریک کیا گیا۔

تحقیق کے اختتام پر دریافت ہوا کہ جو افراد بادام کھانے والے گروپ میں شامل تھے، انہوں نے دماغی کارکردگی کے ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کی تفصیلات کا تجزیہ کرنے اور ردعمل ظاہر کرنے کی رفتار بھی تیز ہوگئی۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ ان افراد کے جسمانی وزن میں بھی کمی آئی جبکہ وہ بلڈ شوگر کو زیادہ بہتر کنٹرول کرنے لگے۔

محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ بادام کھانے کی عادت سے دماغ اور میٹابولک صحت دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ شوگر کے مریضوں کی گلوکوز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جبکہ انسولین کی مزاحمت بڑھ جاتی ہے، جس سے جسم کی دماغ کو مناسب مقدار میں توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بادام فائبر، پروٹین، صحت کے لیے مفید چکنائی، میگنیشم، اینٹی آکسائیڈنٹس اور ایسے غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے، ورم اور تکسیدی تناؤ میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *