Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بلوچستان میں ایل پی جی سپلائی پر حملے عوام اور معیشت کےلئے سنگین خطرہ ہیں

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایل پی جی ٹینکروں کو نشانہ بنانے اور نذر آتش کرنے کے واقعات صوبے کے عوام، تجارت اور معیشت پر براہِ راست منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والے دنوں میں ایل پی جی کی قلت اور قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، نوشکی، دالبندین اور تفتان کے راستے آنے والی ایل پی جی سپلائی کو خصوصی سکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔ جون میں نوشکی کے قریب کوئٹہ-تفتان ہائی وے پر چھ ایل پی جی باو¿زرز کو نذر آتش کیا گیا، جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز اور درآمد کنندگان کے مالی خطرات بڑھے بلکہ اس کا اضافی بوجھ بالآخر عام صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی کی سالانہ طلب تقریباً 20 لاکھ ٹن ہے، جس کا قریب 70 فیصد درآمد کیا جاتا ہے۔ بلوچستان کے زمینی راستوں میں خلل قومی سپلائی چین کو بھی متاثر کرتا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں قدرتی گیس کی پائپ لائن دستیاب نہیں اور لاکھوں گھرانے ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سپلائی پر مسلسل حملے سرمایہ کاری، تجارت اور روزگار کے لیے بھی نقصان دہ ہیں اور ان کے نتیجے میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان حملوں کے براہِ راست اثرات بلوچستان کے عام شہری برداشت کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *