Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران شمالی کوریا نے سمندر کی جانب 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے آج شمالی کوریا کی جانب سے 10 سے زائد کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد  امریکا کے ساتھ جاری مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران اپنی فوج کو مکمل طور پر تیار رہنے کا حکم  بھی دیا ہے۔

یہ میزائل ایک ایسے وقت میں فائر کیے گئے ہیں جب بدھ کے روز کم جونگ ان کی بہن، کم یو جونگ نے امریکا اورجنوبی کوریا ی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کی تھی حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان مشقوں میں امریکی شرکت کو ‘نمایاں حد تک کم’ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے پیانگ یانگ کے علاقے سے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر کی جانب میزائل فائر کیے جانے کے بعد ایک ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب کیا گیا جس میں وزارتِ دفاع کے حکام اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بیلسٹک میزائل داغنا ایک سنگین اقدام ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور اس کے ساتھ ہی شمالی کوریا سے ایسی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع آہن گیو بیک  نے قانون سازوں کو بتایا کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل 600 ملی میٹر کے ملٹیپل راکٹ لانچر سسٹم کے میزائل ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ  جنوبی کوریا ان میزائلوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے کیونکہ انہیں ممکنہ طور پر جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل 600 ملی میٹر سسٹم جسے عالمی سطح پر KN-25 کے نام سے جانا جاتا ہے، کے بارے میں دعویٰ کر چکا ہے کہ یہ ٹیکٹیکل جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *