Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ٹک ٹاک صارفین جلد اپنے دوستوں کو ڈائریکٹ میسجز سے رقم بھی بھیج سکیں گے

ٹک ٹاک میں صارفین بہت جلد اپنے دوستوں کو رقم بھی بھیج سکیں گے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے ذریعے رقم بھیج سکیں گے۔

جب بھی اس فیچر کو متعارف کرایا جائے گا تو کمپنی کی جانب سے ٹک ٹاک پے کے ذریعے یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

ٹک ٹاک پے سروس پہلے ہی جنوب مشرقی ایشیا میں ٹک ٹاک شاپس سے خریداری کے لیے دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا کوڈ امریکا میں آئی فونز کے لیے ٹک ٹاک ایپ کے اندر نظر آیا ہے۔

اس کوڈ سے عندیہ ملا ہے کہ رقم بھیجنے والا پیمنٹ کے ساتھ میسجز کو بھی ایڈ کرسکے گا۔

کمپنی نے اس حوالے سے بتایا کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش نہیں کی جا رہی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب اور کن ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب ٹک ٹاک کی جانب سے مالیاتی سروسز کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

2026 کے شروع کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے برازیل کے مرکزی بینک میں درخواست جمع کرائی تھی تاکہ وہ فنانشنل ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر قرضے اور پیمنٹ سروسز صارفین کو فراہم کرسکے۔

ویسے تو ٹک ٹاک کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم قرار دیا جاتا ہے مگر یہ کمپنی بتدریج دیگر شعبوں میں بھی قدم جما رہی ہے۔

مثال کے طور پر سرچ، ٹک ٹاک شاپ، ڈسکوری میپ، گیمز، ہوٹل بکنگ اور دیگر۔

پیمنٹ سروس فراہم کرکے ٹک ٹاک اس شعبے میں موجود دیگر کمپنیوں کو ٹکر دینا چاہتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *