معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیںوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی متحرک، دوراندیش اور عوام دوست قیادت میں بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے۔ صوبائی حکومت نے محض دعووں کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف، نوجوانوں کو مواقع اور صوبے کو ترقی کی سمت دینے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے نوجوانوں کو صوبے کا سب سے قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کے تعلیمی مستقبل پر خصوصی توجہ دی ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپس کے ذریعے بلوچستان کے باصلاحیت طلبہ کو دنیا کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ آج بلوچستان کے بچے آکسفورڈ اور ہارورڈ جیسی عالمی شہرت یافتہ جامعات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جو وزیراعلیٰ کی نوجوان دوست پالیسی اور تعلیمی وڑن کا عملی ثبوت ہے۔نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سمیت جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں روزگار اور تربیت کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، جبکہ میرٹ کلچر کو فروغ دے کر نوجوانوں کو سفارش اور اقربا پروری کے بجائے اپنی صلاحیت، قابلیت اور محنت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply