Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی

ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی۔

پاکستان کے حمایت یافتہ پینلز کے تینوں امیدوار کامیاب ہوئے، اجلاس میں اے سی سی کے دیگر ایجنڈے پر بھی بحث ہوئی۔

بنکاک میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ جنرل اجلاس میں اے سی سی بورڈ میں ڈائریکٹرز کی تین نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے، جس میں پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینلز آمنے سامنے تھے۔

ذرائع کے مطابق کانٹے کے مقابلے کے بعد پاکستان کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب رہے جب کہ بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی صدر محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل میں قطر، سنگاپور اور مالدیپ کے نمائندے شامل تھے، جنہوں نے کامیابی حاصل کی۔

اے سی سی کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے تینوں نشستیں حاصل کی ہیں، اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی۔

ذرائع کے مطابق اس تاریخی کامیابی کو صدر اے سی سی محسن نقوی کی بڑی کامیابی اور ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

سالانہ جنرل اجلاس میں انتخابات کے علاوہ دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ 

ذرائع کے مطابق اگلے سال بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں تین وینیوز سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام کی تجویز دی گئی، جب کہ ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ بجٹ پر بھی بحث ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *