Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

چینی سائنسدانوں کی انقلابی تھراپی جو ہارٹ فیلیئر کو ریورس کرسکتی ہے

چینی سائنسدانوں نے ایک انقلابی اسٹیم سیل تھراپی کی کامیاب آزمائش کی ہے جس سے سنگین ہارٹ فیلیئر کو 90 فیصد تک ریورس کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

اس حوالے سے ایک نئی طبی تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

نانجنگ ڈرم ٹاور ہاسپٹل کے محققین نے اس اسٹیم سیل تھراپی کی آزمائش کے لیے کلینیکل ٹرائل کیا تھا جس میں ہارٹ فیلیئر کے شکار 10 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا۔

ہارٹ فیلیئر ایسی طویل المعیاد بیماری ہے جس کے دوران جسم کے لیے دل مناسب مقدار میں خون پہنچانے سے قاصر ہوجاتا ہے۔

یعنی ایسا نہیں ہوتا کہ دل کام کرنا بند کر دیتا ہے، بس وہ پہلے کی طرح ٹھیک کام نہیں کر پاتا۔

اس بیماری کا علاج نہیں بلکہ ادویات کی مدد سے اسے بڑھنے سے روکا جاتا ہے۔

اسی حوالے سے چینی سائنسدانوں نے اسٹیم سیل تھراپی کی آزمائش کی اور کلینیکل ٹرائل کے دوران 10 میں سے 9 مریضوں کے دل کے افعال بحال ہوگئے جبکہ دل کے نئے ٹشوز کی نشوونما ہونے لگی۔

اس ٹرائل کے دوران 10 مریضوں میں اسٹیم سیلز انجیکٹ کیے گئے تھے جن کو دل کے پٹھوں کے خلیات کی نشوونما میں مدد فراہم کرنے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

مریضوں کے جسم کے اندر موجود خلیات کو محققین نے ان سپشلائزڈ اسٹیم سیلز میں تبدیل کیا اور پھر انہیں جسم میں داخل کیا گیا۔

کلینیکل ٹرائل میں 10 مریضوں کے ایک گروپ کو بائی پاس سرجری کے عمل سے گزارا گیا۔

تمام 20 مریضوں کے دل کے افعال کی مانیٹرنگ کارڈک امیجنگ، لیبارٹری ٹیسٹوں اور دیگر ذرائع سے کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اسٹیم سیلز تھراپی والے گروپ میں شامل 10 میں سے 9 مریضوں کے دل کے افعال ایک سال کے دوران نمایاں حد تک بہتر ہوگئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *