Daily Shujaat Quetta
April 17, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
50 سال بعد انسانوں کی چاند کے قریب واپسی، ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ تاریخی مشن پر روانہگوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر اسکلز متعارفسب میرین کیبل کی مرمت، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونیکا امکانیوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک بہت دلچسپ تبدیلی کر دی گئیحکومت کا مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، عمر گل کو بولنگ اور اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکانتونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص، 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل، وزیر صحت پنجاب کی تصدیقوزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےپاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں: امریکی صدر ٹرمپ50 سال بعد انسانوں کی چاند کے قریب واپسی، ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ تاریخی مشن پر روانہگوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر اسکلز متعارفسب میرین کیبل کی مرمت، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونیکا امکانیوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک بہت دلچسپ تبدیلی کر دی گئیحکومت کا مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، عمر گل کو بولنگ اور اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکانتونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص، 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل، وزیر صحت پنجاب کی تصدیقوزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےپاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں: امریکی صدر ٹرمپ

مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گےکہیں اور نہیں، ہم اس پر اعتماد کرتے ہیں امریکا پر نہیں: ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ  مذاکرات صرف پاکستان  میں ہوں گے کہیں اور نہیں، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا قابلِ بھروسہ ملک نہیں،  ایران نے پاکستان کو قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث قرار دیا ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ  مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ پاکستان کے سفارتی کردار اور امن کوششوں کو ایران کی جانب سےسراہا گیا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران خطے میں بالادستی نہیں ،خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے، کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا،  آئی اے ای اے نے بھی ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ  ایران 1979 کے انقلاب کے بعد سے مسلسل دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ 47 برس سے امریکا اور صیہونی قوتوں کا دباؤ بر داشت کیا، مگر وہ ناکام رہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں بالادستی چاہتا ہے، امریکا اس کی حمایت کرتا ہے، امریکا نے مذاکرات کے دوران اچانک حملے کیے، سفارتی عمل متاثر ہوا۔ ایران کو جانی و مالی نقصان کے باوجود قوم متحد اور مضبوط ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *