Daily Shujaat Quetta
April 17, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیابھارت نے ایرانی تیل کی ادائیگیاں چینی یوآن میں شروع کر دیں: خبررساں ایجنسیپاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں، ٹرمپٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ لیکن بحری ناکا بندی جاری رکھنے کا اعلانلبنان میں جنگ بندی، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیایورپی ممالک میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے: فرانسبھارتی میڈیا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارت کاری کا دعویٰوزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رُک گئی:ترک صدرآسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی، شیڈول کا اعلانوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیابھارت نے ایرانی تیل کی ادائیگیاں چینی یوآن میں شروع کر دیں: خبررساں ایجنسیپاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں، ٹرمپٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ لیکن بحری ناکا بندی جاری رکھنے کا اعلانلبنان میں جنگ بندی، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیایورپی ممالک میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے: فرانسبھارتی میڈیا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارت کاری کا دعویٰوزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رُک گئی:ترک صدرآسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی، شیڈول کا اعلان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر آمد، میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آج تہران میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی جس میں  اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے تھے، ان کا دورہ ایران امریکا مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہے۔ 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کل تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، ملاقات میں عباس عراقچی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ 

عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ایران اور پاکستان کا عزم مضبوط اور مشترک ہے۔  انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران میں خیر مقدم کرکے خوشی ہوئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *