Daily Shujaat Quetta
April 17, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کردیے گئےاسرائیلی حملے کے خدشے پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ایرانی وفد کو سکیورٹی حصار میں ایران واپس پہنچایا: خبررساں ایجنسیمردان میں پی ٹی آئی کا جلسہ، محمود اچکزئی اعتماد میں نہ لینے پر ناراضراولپنڈی کے اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیاسعودیہ کی مالی معاونت بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی: وزیر خزانہآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اظہارِ اطمینانپاکستان نے رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کرلیے: وزیر خزانہپاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئےوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیاملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کردیے گئےاسرائیلی حملے کے خدشے پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ایرانی وفد کو سکیورٹی حصار میں ایران واپس پہنچایا: خبررساں ایجنسیمردان میں پی ٹی آئی کا جلسہ، محمود اچکزئی اعتماد میں نہ لینے پر ناراضراولپنڈی کے اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیاسعودیہ کی مالی معاونت بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی: وزیر خزانہآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اظہارِ اطمینانپاکستان نے رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کرلیے: وزیر خزانہپاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئےوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیا

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ لیکن بحری ناکا بندی جاری رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کردیا لیکن ساتھ ہی بحری ناکا بندی جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ  آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ۔

امریکی صدر نے ایک اور پوسٹ میں اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور کاروبار اور مکمل آمد و رفت کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ لیکن ایران کے حوالے سے بحری ناکہ بندی پوری طاقت اور مؤثر انداز میں برقرار رہے گی اور یہ اسی وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے ساتھ ہمارا 100 فیصد معاہدہ نہیں ہوتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ عمل بہت تیزی سے مکمل ہونا چاہیے کیونکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!

امریکی صدر ٹرمپ نے  پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ  پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست شخصیات ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *