Daily Shujaat Quetta
April 17, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کردیے گئےاسرائیلی حملے کے خدشے پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ایرانی وفد کو سکیورٹی حصار میں ایران واپس پہنچایا: خبررساں ایجنسیمردان میں پی ٹی آئی کا جلسہ، محمود اچکزئی اعتماد میں نہ لینے پر ناراضراولپنڈی کے اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیاسعودیہ کی مالی معاونت بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی: وزیر خزانہآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اظہارِ اطمینانپاکستان نے رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کرلیے: وزیر خزانہپاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئےوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیاملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کردیے گئےاسرائیلی حملے کے خدشے پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ایرانی وفد کو سکیورٹی حصار میں ایران واپس پہنچایا: خبررساں ایجنسیمردان میں پی ٹی آئی کا جلسہ، محمود اچکزئی اعتماد میں نہ لینے پر ناراضراولپنڈی کے اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیاسعودیہ کی مالی معاونت بیرونی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی: وزیر خزانہآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اظہارِ اطمینانپاکستان نے رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کرلیے: وزیر خزانہپاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئےوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدیامریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیا

راولپنڈی کے اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو  آنکھ کی سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت کی تھی جس وجہ سے  انہیں گزشتہ رات نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ 16 اپریل کی شام مریضہ کو راولپنڈی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ سمیت طبی معائنہ مکمل کیا گیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کا فوری ماہرین امراض چشم سے معائنہ کرایا جس پر ان کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ تشخیص ہوا، تشخیص کے پیش نظر ڈاکٹرز نےسرجری کا مشورہ دیا ہے،  بشریٰ بی بی نے آپریشن کی رضامندی دی جب کہ ان کی سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے انجام دی۔

ذرائع کے مطابق سرجری اور ایک رات اسپتال قیام کے بعد مریضہ کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے البتہ آپریشن کے بعد کے معائنے اور فالواپ ڈاکٹرز کے مشورے مطابق کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں اوربہن کی ملاقات کرادی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *