پشاور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی مردان میں پی ٹی آئی کے جلسے کے انعقاد پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراض ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن عاطف خان نے جلسے میں شرکت کیلئے محمود اچکزئی کو ٹیلی فون کیا تاہم اچکزئی نے جلسے میں شرکت پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں اور احتجاج سے متعلق فیصلوں کا اختیار محمود اچکزئی کو دے رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق 19 اپریل کو مردان میں پی ٹی آئی جلسے کا اعلان وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے براہ راست کیا، محمود اچکزئی نے 9 اپریل کو راولپنڈی جلسے میں بھی شرکت سے انکار کیا تھا جب کہ راولپنڈی جلسے پر بھی محمود اچکزئی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔

Leave a Reply