Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

نیٹ میٹرنگ کے بجائے ’نیٹ بلنگ‘: نئے نظام سے نئے اور پرانے سولر صارفین کیسے متاثر ہوں گے؟

پاکستان میں بجلی کے شعبے کے نگران ادارے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرا کی جانب سے ملک میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ متعارف کروانے کے بعد بہت سے لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ یہ نیا نظام کیا ہے اور اس سے سولر سسٹم کا استعمال کرنے والے نئے اور پرانے صارفین کیسے متاثر ہوں گے؟

نیپرا کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے قواعد کے تحت نیٹ میٹرنگ سے منسلک پرانے صارفین بھی اب نیٹ بلنگ کے نظام پر منتقل کر دیے جائیں گے جبکہ نئے صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے قواعد میں ‘نیٹ بلنگ’ کے نظام سے منسلک ہونے کے علاوہ ان کے نیپرا کے ساتھ معاہدوں کی مدت پانچ سال کر دی گئی ہے۔

اس نئے نظام سے بنیادی تبدیلی یہ آئے گی کہ نیپرا کے نئے قواعد کے تحت اب سولر صارفین اپنی اضافی بجلی پہلے سے زیادہ سستے داموں فروخت کریں گے جبکہ انھیں اپنی ضرورت کے لیے بجلی مہنگے ٹیرف پر خریدنی ہو گی۔ اس سے پہلے نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین جتنی بجلی بناتے تھے، اتنا ہی بجلی کا بل کم ہو جاتا تھا۔

پاکستان میں نیٹ میٹرنگ کے نظام میں ہونے والی یہ پہلی تبدیلی نہیں ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے صارفین سے بجلی کی خریداری کی قیمت گیارہ روپے کر دی گئی تھی۔

پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حالیہ برسوں میں سولر سے بجلی پیدا کرنے کے رجحان کر فروغ ملا ہے جس کی وجہ سولر پینلوں کا سستا ہونا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں اس وقت سولر سسٹمز سے تقریبا 7000 میگاواٹ کے لگ بھگ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جس میں نیٹ میٹرنگ کے علاوہ نان نیٹ میٹرنگ سولر صارفین بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں توانائی شعبے کے ماہرین کے مطابق نیپرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے نظام کی وجہ ملک میں قومی گرڈ سے بجلی کی کم کھپت ہے جسے حکومت بڑھانا چاہتی ہے۔

تاہم ان کے مطابق نیٹ بلنگ کا نیا نظام صارفین کو بیٹری سسٹم کو اپنانے پر مجبور کر سکتا ہے کیونکہ نیٹ بلنگ کے نظام کی شرائط کے بعد اب یہ نظام سولر صارفین کے لیے زیادہ پرکشش نہیں رہا۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *