Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پی ایس ایل میں پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی: حارث اور فخر لاہور قلندرز، فہیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے اور کھلاڑیوں کی نیلامی کے نتیجے میں آٹھ ٹیمیں 16 سے 20 رکنی سکواڈ تشکیل دیں گی۔

پی ایس ایل کے11 ویں سیزن کا آغاز 26 مارچ سے ہو رہا ہے اور حال ہی میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد اب مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ یہ ٹیمیں کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی، اس کا فیصلہ آج کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب میں ہو گا۔

بدھ کو ہونے والی نیلامی میں بولی کا آغاز آل راؤنڈر فہیم اشرف کے نام سے ہوا جنھیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے فرنچائز مالکان کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم آخر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے آٹھ کروڑ کی بولی دے کر انھیں اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا۔

اب تک سب سے زیادہ بولی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لیے لگی جنھیں راولپنڈی کی ٹیم نے آٹھ کروڑ 65 لاکھ میں خریدا۔ جبکہ حارث رؤف کو لاہور قلندرز نے سات کروڑ 60 لاکھ میں دوبارہ اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

فخر زمان کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے کو ملااور چار کروڑ 20 لاکھ کی بنیادی قیمت والے اوپنر کو انھیں ریلیز کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے سات کروڑ 95 لاکھ روپے کی بولی دے کر دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا۔

پاکستان کی قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے لیے اسلام آباد اور کراچی کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا اور کامیاب بولی پانچ کروڑ 85 لاکھ روپے کی تھی جو کراچی کنگز نے دی جبکہ صاحبزادہ فرحان پانچ کروڑ 70 لاکھ روپے میں سیالکوٹ سٹالیئنز کا حصہ بنے۔ اس کے علاوہ محمد عامر کو راولپنڈی کی ٹیم نے پانچ کروڑ 40 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کے لیے سات کروڑ 90 لاکھ روپے کی کامیاب بولی دی جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقابلہ ہوا جس کا نتیجہ راولپنڈی کے حق میں نکلا جس نے مچل کی خدمات آٹھ کروڑ پانچ لاکھ روپے کے عوض حاصل کیں۔

جہاں اب تک کئی بڑے نام بڑی قیمت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں وہیں کئی مشہور کھلاڑی ایسے بھی ہیں جنھیں کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ ان ناموں میں عماد وسیم، شکیب الحسن، حسین طلعت، حیدر علی، شان مسعود، سعود شکیل اور احسان اللہ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *