Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

افغانستان، جنوبی افریقہ کے درمیان ڈبل سپر اوور میچ اور رحمان اللہ گرباز کی پرفارمنس: ’کیا یہ ٹی 20 آئی کی تاریخ کا بہترین مقابلہ تھا؟‘

ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ مقابلے کا فیصلہ سپر اوور میں ہو اور ایسا تو بالکل ہی شاذونادر ہوتا ہے کہ سپر اوور میں بھی فیصلہ نہ ہو پائے اور دوسرا سپر اوور کھیلنے کی نوبت آئے۔

بدھ کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں ایسا ہی ہوا اور بالآخر جنوبی افریقہ نے دوسری سوپر اوور میں افغانستان کو شکست دے دی۔ کچھ صارفین اسے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کا بہترین میچ قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صرف ایک ڈبل سپر اوور کا میچ کھیلا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوری 2024 میں کھیلے گئے اس میچ میں بھی افغانستان شامل تھا۔ تاہم اسے اس میچ میں بھی اسے انڈیا کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی تھی۔

بدھ کے روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے رایان رکلٹن نے 28 گیندوں پر چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسرے نمایاں بلے باز کوئنٹن ڈی کاک رہے جنھوں نے 41 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے تین جبکہ راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

رحمان اللہ گرباز نے افغانستان کی بیٹنگ کو شاندار آغاز فراہم کیا اور ابراہیم زردان کے ساتھ 50 رنز سے زائد کی اوپننگ پارٹنرشپ کھیلی۔

تاہم افغانستان کی پہلی وکٹ اس وکٹ گری جب زردان پانچویں اوور میں 10 گیندوں میں 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے افغانستان کی مزید دو وکٹیں گر گئیں لیکن گرباز نے اپنی اننگز جاری رکھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *