Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

جو ڈاکو سرنڈر نہیں کرے گا وہ مرے گا، ضیا الحسن لنجار

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ جو ڈاکو سرنڈر نہیں کرے گا وہ مرے گا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے گھوٹکی کے علاقے رونتی میں قائم بند کا دورہ کیا اور اس دوران سیکیورٹی اقدامات سمیت ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ موقع دے رہا ہوں جن کو قانون کے سامنے سرنڈر کرنا ہے کردے، ڈاکوؤں کو جلد بڑا سرپرائز دیں گے، جدید ہتھیار، ایڈوانس ڈرون، آلات کا آرڈر دے دیا ہے، کچہ ایریا میں ریاستی رٹ کے قیام تک میگا آپریشن نجات مہران جاری رہے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، سندھ پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، حکومت پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔

یہ پڑھیں: کراچی میں دوران ڈکیتی قتل کی وارداتیں نصف ہوگئیں، وزیر داخلہ سندھ

ضیا لنجار نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے کچہ ایریا میں اگلے مورچوں کی جانب پیش قدمی کا آغاز کردیا ہے، کچے میں امن و امان کے قیام کا صدر پاکستان کا خواب جلد پورا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ کی میگا آپریشن میں پولیس کو بھرپور حمایت حاصل ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے وزیر داخلہ کو رینج اور اضلاع میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی جس میں کچے کے علاقوں کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے جاری اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *