Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنامشترکہ اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے،سیدال خان ناصر

کوئٹہ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ عید جیسے خوشیوں بھرے مواقع پر ہمیں اپنے اردگرد موجود غرباء، مساکین اور ضرورت مندوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ بڑھ چڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ حقیقی معنوں میں خوشیاں سب تک پہنچ سکیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پنے حالیہ دورہ کوئٹہ کے دوران غریب و مستحق افراد میں بڑے پیمانے پرراشن اور عیدی تقسیم کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرنے تقریباً ایک ہزار خاندانوں میں اپنی ذاتی جیب سے راشن اور عیدی تقسیم کی۔ اس موقع پر ان کی جانب سے خصوصی طور پر کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے مستحقین، مساکین اور نادار افراد پر زیادہ توجہ دی گئی تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے افراد جو غربت اور تنگدستی کا شکار ہیں، ان کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے مواقع پر ہمیں اپنے اردگرد موجود غرباء، مساکین اور ضرورت مندوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ بڑھ چڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ حقیقی معنوں میں خوشیاں سب تک پہنچ سکیں۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں ضرورت مندوں، دکھی اور مصیبت زدہ افراد کی مدد پر خصوصی زور دیا گیا ہے، اور یہ عمل نہ صرف باعثِ اجر و ثواب ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔اس موقع پر سابق ناظمین، سابق کونسلرز اور دیگر معزز شخصیات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔آخر میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر امتِ مسلمہ کو اتحاد و اتفاق سے نوازے، دنیا بھر میں جاری تنازعات کا خاتمہ فرمائے اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ عید کی خوشیوں میں مستحق اور نادار طبقات کو ضرور یاد رکھا جائے تاکہ خوشیوں کا حقیقی پیغام ہر گھر تک پہنچ سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *