Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ہم سمجھتے ہیں پاکستان کی نیت اچھی ہے، مذاکرات کی امریکی، اسرائیلی باتیں قابل اعتبار نہیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کا  کہنا ہےکہ  پاکستان ہمارا  پڑوسی ہے، ہمارے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نیت اچھی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک  انٹرویو  میں کہا کہ  ہمارے وزیر خارجہ  پڑوسی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے  رابطے میں ہیں، پڑوسی ممالک بشمول پاکستان کے وزرائےخارجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں ہوئیں، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پڑوسی ممالک کی نیک نیتی کو  سمجھتے ہیں، علاقائی ریاستیں اور  پڑوسی ممالک اس صورتحال کے نتائج  پر تشویش رکھتے ہیں، ہر کوئی کسی نہ کسی طرح حالات کو بہتر بنانےکی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان  ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے تہران  اور  واشنگٹن کےدرمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی، خطے اور باہرکےکئی ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے، ان ممالک نے  ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنےکی پیشکش کی ہے، ہمیں اس نوعیت کے مذاکرات سے متعلق درخواستیں ملیں اور ہم نے ان کا جواب دیا، ہمارا مؤقف واضح ہےکہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی اور اسرائیلی باتیں قابل اعتبار نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  ایران کے خلاف جارحیت کے بعد اب کوئی بھی امریکی سفارتکاری پر اعتماد نہیں کرسکتا، ہم نےگزشتہ روز واضح کردیا تھا ایران اور امریکا کے درمیان کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہو  رہے، ہمیں امریکی سفارتکاری کا نہایت تباہ کن تجربہ ہوا ہے،  ہم  پر 9 ماہ کے عرصے میں دو مرتبہ مذاکرات کے دوران حملہ کیا گیا، حملہ اس وقت ہوا جب ہم جوہری مسئلے کےحل کے لیے مذاکرات کے عمل کے درمیان تھے،  مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ سفارتکاری سےغداری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ 24 دنوں کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایرانی مسلح افواج ملک کی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں، ایران آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے فیس وصولی جاری رکھےگا، ایران پر مسلط کردہ جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے متعدد اقدامات نافذ ہیں،  آبنائے ہرمز یا مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کی شرائط کے متعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو ممالک اس جارحیت میں شامل نہیں ہیں  وہ ایرانی حکام کے ساتھ ضروری رابطہ اور ہم آہنگی کے بعد اپنی جہاز  رانی جاری رکھ سکتے ہیں تاکہ محفوظ راستہ یقینی بنایا جاسکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا ایران واقعی پہلے سے اس راستے پر ٹول وصول کر رہا ہے یا نہیں۔گزشتہ ہفتے ایرانی پارلیمنٹ نے یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کرے گی۔

 اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ  بعض دوست ممالک کےذریعےامریکا کی جانب سے جنگ کےخاتمےکے لیے مذاکرات کی درخواست کی گئی، دوست ممالک کے ذریعے امریکی درخواست  پر  ایران نے اپنے اصولوں کے مطابق مناسب جواب دیا ہے، ان جوابات میں ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے  پرکسی بھی حملے کے سنگین نتائج سے متعلق ضروری انتباہ بھی دیا گیا، یہ واضح کیا گیا ایسی کسی صورتحال میں ایرانی مسلح افواج فوری، فیصلہ کن اور مؤثر جواب دے گی، ایران نے مغربی ایشیا میں امریکی مفادات  اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی ٹھکانوں پر جوابی حملے کیے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *