Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

علاقائی صورتحال،قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنائی جائے، آصف علی زرداری

ISLAMABAD: President Asif Ali Zardari chairing a high-level meeting at Aiwan-e-Sadr along with Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, Field Marshal Syed Asim Munir, and cabinet members.— NNI, March 26, 2026

اسلام آباد ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں ایک اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں تیل کی فراہمی میں رکاوٹوں اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں معیشت اور توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ دیگر شرکامیں نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور سیکرٹری خزانہ شامل تھے۔ اجلاس میں عالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مہنگائی کے دباﺅ کو قابو میں رکھنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ وزرائے خزانہ اور پٹرولیم نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے دیگر شعبوں پر اثرات کو کم کرنے اور کفایت شعاری اقدامات کے ذریعے اخراجات کے دباﺅ کم کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں وسیع تر علاقائی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی جس میں پاکستان کی سکیورٹی، معاشی منظرنامے اور غذائی تحفظ پر اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور پالیسی فیصلوں میں استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے عوامی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجز کے پیشِ نظر قومی اتفاقِ رائے برقرار رکھنے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاشی نظم و نسق، توانائی منصوبہ بندی، غذائی تحفظ اور مجموعی سکیورٹی پہلوﺅں کو ہم آہنگ رکھنا ناگزیر ہے تاکہ اس مشکل صورتحال کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔ اجلاس میں عوامی آگاہی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ ایندھن کے استعمال میں کمی، عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ اور مشترکہ سفری نظام (شیئرڈ رائیڈز) کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *