Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

پاکستان اس وقت خطے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے،مولانافضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت خطے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے،پیچیدہ صورتحال اور فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے،ایران، اسرائیل اور امریکہ کا تنازع دراصل فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کا ایک تسلسل ہے،اگر ایران میں انہیں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو پورے خطے پر اسرائیلی اور صہیونی بالادستی ناگزیر ہو جائے گی،اسلامی دنیا کو سیاسی، باہمی تجارت اور دفاعی حوالے سے ایک مشترکہ معاہدہ کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان اس وقت خطے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے،اس پیچیدہ صورتحال اور فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ایوان کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان نے میزبانی کی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ انہوںنے کہاکہ مصر، ترکی اور سعودی عرب اس میں شریک ہوئے ہیں، تو ظاہر ہے کہ اسلامی دنیا کے یہ بڑے ممالک ہیں، اور اتنے بڑے ممالک کے باہمی رابطے سے اسلامی دنیا کے لیے ایک متوازن سوچ انشاءاللہ پیدا ہوگی۔
انہوںنے کہاکہ ٹرمپ نے ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں جو کہا، وہ کوئی شریف آدمی دہرا بھی نہیں سکتا۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کا تنازع دراصل فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کا ایک تسلسل ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ساری جنگ عرب ممالک کو عبور کرتے ہوئے ایران تک پہنچائی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اگر ایران میں انہیں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو پورے خطے پر اسرائیلی اور صہیونی بالادستی ناگزیر ہو جائے گی،اس لیے اس وقت پوری اسلامی دنیا کو ایک اسلامی بلاک بنانا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسلامی دنیا کو سیاسی، باہمی تجارت اور دفاعی حوالے سے ایک مشترکہ معاہدہ کرنا چاہیے،اسلامی ممالک اکٹھے ہوں اور اس حوالے سے پوری اسلامی دنیا اپنے لیے ایک سمت متعین کرے،اسی طرح صہیونیت اور اسرائیلی توسیع پسندی کا راستہ بھی روکا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے فیصلے میں حکومت کو تجویز دی ہے کہ نکاح نامے میں ترمیم کی جائے جس کے تحت شادی کے دوران شوہر جو جائیداد بنائے، اس کا آدھا حصہ بیوی کو ملے۔ مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ یہ نہ تو قانونی لحاظ سے درست ہے، نہ شرعی لحاظ سے اور نہ ہی ہمارے سماج کے مطابق ہے،معلوم نہیں یہ کس مغربی دنیا کی پیروی کی جا رہی ہے، یہ ایک جج کی خاص ذہنیت کی عکاسی ہے نہ کہ ایک مسلمان معاشرے کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *