Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

کویت کی پاکستانی پرچم بردارجہازوں کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی ترسیل کیلئے مکمل سہولت کی یقین دہانی

کویت پیٹرولیم کارپوریشن  نے  پاکستانی  پرچم بردار جہازوں کو کویت  سے ڈیزل  اور  جیٹ فیول کی ممکنہ  ترسیل کے لیے مکمل سہولت کی  یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان جاسم المطیری کی ملاقات ہوئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو کویت سے ڈیزل اور جیٹ فیول کی ممکنہ ترسیل کے لیے مکمل سہولت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا کہ کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب  سے اس سہولت  پر مشکور ہیں۔

اس موقع پرکویتی سفیر  نےکہا کویت پاکستان کی حمایت جاری  رکھےگا۔ وزیر پیٹرولیم نےکہا کہ  عالمی اور علاقائی چیلنجز کے  باوجود پاکستان کے لیے کویت کی مسلسل حمایت کو  سراہتے  ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 50 برس سے پاکستان کویت سے بالخصوص ڈیزل سمیت پیٹرولیم مصنوعات خرید  رہا ہے، جو دونوں ممالک کے مابین اعتماد اور  شراکت داری کا مظہر ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم  شہباز شریف تنازعات کے پرامن حل میں سہولت کاری کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کویتی سفیر نے کہا کہ امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *