Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ہماری تیاری مکمل ہے، ہمارا ردعمل تیز اور فیصلہ کن ہوگا، خواجہ آصف کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ  بھارتی وزیر  دفاع  راج ناتھ کی جانب سے دہرائے جانے  والا بیانیہ مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں  بھارتی وزیر دفاع کے بیانات  پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف  نےکہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بین الاقوامی طور پر بھی ثابت نہ ہوسکا، بھارت کی طرف سے اس نوعیت کی دھمکی آمیز زبان نئی نہیں بلکہ ایک متوقع جاہلانہ حرکت ہے۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  یہ بالکل واضح ہےکہ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں کو بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے، بھارت گمراہ کن الزامات کی آڑ میں کشیدگی کو ہوا دیتا ہے تاکہ اسے مخصوص سیاسی مفادات حاصل ہو، تاریخی طور پر یہ واضح ہے کہ ناکام مہم جوئی کے ہمیشہ سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ  معرکہ حق ہماری یادوں میں آج بھی زندہ ہے اور آئندہ ہمارا رد عمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا،  ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیاری مکمل ہے اور ہمارا ردعمل تیز، متوازن اور فیصلہ کن ہوگا، راج ناتھ سنگھ کو  واضح کرنا چاہتا ہوں کہ دو  ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور  بھی ناقابل فہم اور خطرناک نتائج کا حامل ہوگا،  بھارت کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنی اسٹریٹیجک اور سفارتی دائرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا سامنا کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *