Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

معاشرے کے تمام طبقات کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں نوجوانوں، خواتین، اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی سمیت نظر انداز طبقات کی سماجی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت بلوچستان نے تاریخ ساز اور جامع اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جن کے مثبت اثرات بتدریج سامنے آ رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ایف ڈی آئی پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب نے ملاقات کی جس میں خواتین، نوجوانوں اور دیگر پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ٹرانس جینڈر پالیسی کی تشکیل میں ایف ڈی آئی پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہوئے ادارے کی سربراہ عظمیٰ یعقوب کو حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ دیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام، ویمن اکنامک انڈومنٹ فنڈ، پنک بس سروس اور پنک اسکوٹیز اسکیم جیسے منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے ویمن اکنامک انڈومنٹ فنڈ کے تحت خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پانچ لاکھ سے پندرہ لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ مالی طور پر خودمختار ہو سکیں اسی طرح پنک بس سروس اور پنک اسکوٹیز اسکیم خواتین کی محفوظ اور باعزت سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی پہلی جامع یوتھ پالیسی کی منظوری سے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جبکہ ٹرانس جینڈر پالیسی کے تحت معاشرے کے اس نظر انداز طبقے کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اقلیتوں کی بہبود کے لئے بلوچستان میں پہلا خصوصی انڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام متعارف کرایا ہے بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک دنیا کی 200 عالمی جامعات کے دروازے بلوچستان کے طلبہ کے لیے کھول دیے گئے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہداءاور سویلین شہداءکے بچوں کے 16 سالہ تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کررہی ہے جبکہ اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے سالانہ ایک سو سے زائد خصوصی اسکالرشپس بھی مختص کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان معاشرے کے تمام طبقات کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ترقی کے عمل میں کسی بھی طبقے کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں شمولیتی پالیسیوں کے ذریعے پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے سماجی انصاف کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور مو¿ثر اقدامات جاری ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں، خواتین، اقلیتوں اور دیگر نظر انداز طبقات کو بااختیار بنانا ایک ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد ہے اور صوبائی حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *