Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

اپریل 2013ءکو شہداءزہری نے جمہوریت کے فروغ کےلئے عظیم قربانیاں دیں، امیر حمزہ زہری

شہداءزہری کی 12 ویں برسی کی مناسبت سے جھالاوان ہاو¿س کوئٹہ میں ایک پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، قبائلی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے دوران صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری، نوابزادہ میر شعیب زہری، سردارزادہ میر ظفراللہ ساسولی، حاجی صلاح الدین زہری، میر فیصل رحیم زہری سمیت دیگر رہنماو¿ں نے شہداءزہری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 16 اپریل 2013ءکو شہداءزہری نے جمہوریت کے فروغ کے لیے عظیم قربانیاں دیں، جن کی بدولت جھالاوان سمیت پورے خطے میں جمہوری اقدار کو تقویت ملی مقررین کا کہنا تھا کہ “شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے”، اور شہداءکے مشن کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءجسمانی طور پر ہم سے جدا ہو چکے ہیں مگر ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی، کیونکہ شہید کبھی مرتے نہیں انھوں نے کہا کہ شہید نوابزادہ بابا میر سکندر زہری، شہید نوابزادہ میر مہراللہ زہری، شہید نوابزادہ میر زیب جان زہری اور دیگر شہداءکی جدوجہد صرف ایک خاندان یا قبیلے تک محدود نہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہداءزہری نے جس عزم اور بہادری کے ساتھ مشکل حالات کا مقابلہ کیا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سچی قیادت اور مضبوط نظریہ کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ ظلم، جبر اور دہشت کے سامنے ڈٹ جانا ہی ا±ن کا پیغام تھا، جو آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہداءزہری کے ترقیاتی وڑن کو قائد بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے آگے بڑھایا اور اس مشن کو کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے دعائیہ تقریب میں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ حمزہ خان زہری، سردارزادہ میر ظفراللہ ساسولی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی، میر عبدالقیوم ساسولی، میر محمد یوسف زہری، عمران قمبرانی، عادل قمبرانی، خان محمد زہری، میر عبدالرزاق زہری سمیت دیگر سیاسی، قبائلی و سماجی رہنماو¿ں نے شرکت کی، جبکہ شہدائکے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *