Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ہمارے نوجوانوں میں خود اعتمادی کی کوئی کمی نہیں،آئی جی پولیس بلوچستان

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ پولیس صوبے میں امن و امان عملدرآمدی کی بہتری کے ساتھ ان کے خاندانوں کی فلا ح و بہبو دکے علاوہ ان کے مستقبل معماروں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھی کوشاں ہیں یہ بات انہوں نے آج یہاں پولیس گرائمر اسکول بدر لائن دورے کے موقع پر کہا۔ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علی ، ایس ایس پی ایڈمن دوستین دشتی اور پرنسپل پولیس گرائمر اسکول ل±بنہ اشفاق بھی موجو د تھی۔

آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ محکمہ پولیس کے تمام شعبوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے قائم اسکول میں تدریسی عمل کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لئے اصلاحات لائے جارہے ہیں تاکہ پولیس اہلکاروں کے زیر تعلیم بچے تعلیمی میدان میں کسی سطح پر پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کو ماڈل اسکول بنانے کیلئے موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائے تاکہ یہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات جدید تعلیم سے بہرہ ور ہو کر صوبے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں خود اعتمادی کی کوئی کمی نہیں انہیں سہولیات فراہم کی جائیں تو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے میں کسی سے بھی پیچھے نہیں رہتے ہیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے اسکول میں قائم لائبریری ، کمپیوٹر لیب کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کلاس رومز میں درس و تدریس کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبا و طالبات سے ان کی نصابی ، غیرنصابی سرگرمیوں اور موجودہ سہولیات کی حوالے سے پوچھا اور ان کی تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر آئی جی پولیس بلوچستان نے اسکول کے لئے پلے گراونڈ کی فراہمی اور اسکول کے عمارت کی تزئین و آرائش کرنے کے احکامات دیئے۔پرنسپل پولیس گرائمر اسکول نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 1995میں قائم ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے لئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *