Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بی آر ٹی ریڈلائن منصوبےکےلاٹ ٹو میں تاخیر پر ٹرانس کراچی نےکنٹریکٹر سے معاہدہ ختم کردیا

کراچی میں ٹرانسپورٹ کا میگا منصوبہ بی آر ٹی ریڈ لائن ایک بار پھر مسائل کا شکار ہے، لاٹ ٹو کے کام کی  رفتار  اور معیار   پر  ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعتراضات کے بعد ٹرانس کراچی نے لاٹ ٹو کے کنٹریکٹر سے معاہدہ ختم کرکے دفتر سیل کردیا۔

کراچی میں غیرمعمولی تاخیر کا شکار بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا۔

گزشتہ ہفتے جیو نیوز نے لاٹ ٹو کے مسائل اور کام کی رفتار متاثر ہونے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کی خبر نشر کی تھی۔

آج گلشن اقبال میں لاٹ ٹو کا دفتر سیل کیے جانے کے موقع پر متعلقہ حکام نے ابتدائی طور پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔بعد ازاں ٹرانس کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں صورت حال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لاٹ ٹو میں مسلسل تاخیر اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث کنٹریکٹ ختم کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نےکنٹریکٹر کی کارکردگی، کام کی رفتار، صحت و تحفظ اور ماحولیاتی معیار پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ٹرانس کراچی کا کہنا ہےکہ لاٹ ٹو میں ترقیاتی کام مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر رہا تھا جب کہ معاہدے کے خاتمے کے لیے باضابطہ کارروائی جاری ہے۔

کراچی میں 50 کروڑ ڈالر کا میگا منصوبہ بی آر ٹی ریڈ لائن 2022 میں شروع  ہوا تھا جسے 2025 میں مکمل ہونا تھا، بعد ازاں اس کی ڈیڈلائن بڑھا کر 2026 کر دی گئی، تاہم موجودہ  رفتار  اور مسائل کو  دیکھتے ہوئے منصوبہ جلد مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *