ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی اسپرنٹر سمیع اللہ اور فائقہ ریاض 60 میٹر ریس کے فائنل میں پہنچ گئے۔
ایشین بیچ گیمز چین کے شہر ثانیہ میں جاری ہیں جہاں پاکستان کے اسپرنٹر سمیع اللہ نے 60 میٹر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سمیع اللہ نے ہیٹ 1 میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ایشین بیچ گیمز میں خواتین کے مقابلے میں پاکستان کی اسپرنٹرفائقہ ریاض نے 60 میٹر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائقہ ریاض نے تیسری ہیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کی اسپرنٹر تامین خان 60 میٹر کے فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر سکیں۔ انہوں نے ہیٹ میں 8 ایتھلیٹس میں سے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری جانب ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کبڈی ٹیم نے بنگلا دیش کو شکست دے دی۔پاکستان کبڈی ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف 30-43 سے کامیابی حاصل کی۔
یار ہے کہ گزشتہ میچ میں ایران نے پاکستان کبڈی ٹیم کو 28-38سے شکست دی۔ تھی

Leave a Reply