پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرو سینیٹرسردار محمد عمر گورگیج نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا حالیہ دور ہ بلوچستان ہر لحاظ سے انتہائی کامیاب، تاریخی اور عوامی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوا اس دورے نے نہ صرف بلوچستان کے عوام میں ایک نئی امید پیدا کیبلکہ یہ ثابت کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عملی طور پر عوامی خدمت، ترقی اور محروم طبقات کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے مختلف وفوف سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی قیادت اور سرپرستی میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے چیرمین بلاول بھٹو کی وڑن اور پیپلز پارٹی کی منشور پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ صحت میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات، جدید سہولیات کی فراہمی، ہسپتالوں کی بہتری، ڈیجیٹلائزیشن، ٹراما سینٹرز، ہیلتھ انشورنس، پیپلز ائیر ایمبولینس سروس اور دور دراز علاقوں تک طبی سہولیات کی رسائی کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں

Leave a Reply