Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر ناکے سے بدترین ٹریفک جام، اسد قیصر اور سعد رفیق سمیت مسافروں کی پرواز مس ہوگئی

اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر صبح بدترین ٹریفک جام رہا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافر بروقت ائیرپورٹ نہ پہنچ سکے۔

ٹریفک میں پھنسے مسافروں میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر بھی شامل تھے اور اس حوالے سے  اسد قیصر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے لیے اسکردو جا رہے تھے، ائیرپورٹ کی سڑک بند ملی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے سمجھا کہ سکیورٹی کی وجہ سے راستہ بند ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ سڑک میری وجہ سے بند کی گئی۔

اُدھر رش کے باعث  ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی پھنس گئے اور ان کی اسکردو کی پرواز مس ہوگئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعد رفیق بھی نجی ائیر لائن کی پرواز سے انتخابی مہم کے لیے اسکردو جارہے تھے۔

دوسری جانب ائیر پورٹ منیجر کے مطابق ائیرپورٹ کی حدود کے باہر ناکہ لگایا گیا ہے جو میرے علم میں نہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جنید اکبر کو بھی گلگت سے علاقہ بدر کیا گیا تھا  جبکہ گلگت بلتستان میں الیکشن سات جون کو ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *