فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی ککس میں شکست دے کر پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ڈیلاس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ پر مصر نے 4 اور آسٹریلیا نے 2 گول اسکور کیے۔
یوں مصر کی ٹیم نے پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پری کوارٹر فائنل میں مصر کا مقابلہ ارجنٹینا یا کیپ ورڈی سے ہوگا۔

Leave a Reply