Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ایران امریکا کشیدگی: تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، پاکستان

اسلام آباد: ایران امریکا کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ  تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔ 

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے، نئے تنازع کا آغاز کسی کے مفاد میں نہیں،  تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ تمام فریق ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں، مشترکہ امن کے حصول کے لیے مسلسل رابطے، مذاکرات اور سفارتکاری کا کوئی متبادل نہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت باہمی احترام، افہام و تفہیم کی ایک مضبوط بنیاد ہے، تمام فریق مفاہمتی یاداشت کے تحت کیے گئے اپنے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔ 

ترجمان  نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے سمیت دنیا میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔ 

واضح رہے امریکی فوج نے گزشتہ روز جنوبی ایران کے علاقوں پر متعدد حملے کیے اور ایرانی حکام کی جانب سے امریکی حملوں میں 8 فوجیوں کے شہادت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان بھی کیا گیا اورٹرمپ نے کہا کہ ممکنہ طور پر آج رات ایران پر مزید حملے کیے جائینگے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *