Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

شہید میر سراج خان رئیسانی کی حب الوطنی پوری قوم کےلئے مشعلِ راہ ہے، امیر حمزہ زہری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءو صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کو ان کی آٹھویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میر سراج خان رئیسانی نے وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، امن، جمہوریت اور بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ شہید میر سراج خان رئیسانی کی حب الوطنی، جرات اور قربانی آج بھی پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید رہنما نے ہمیشہ اتحاد، امن اور پاکستان سے غیر متزلزل وفاداری کا درس دیا اور اپنی عملی جدوجہد سے وطن دوستی کی روشن مثال قائم کی انہوں نے کہا کہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت کے بعد نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی صورت میں ہزاروں میر سراج خان پیدا ہو چکے ہیں۔ میر جمال خان رئیسانی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملکی دفاع میں پیش پیش ہیں اور دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتے شہداءکی قربانیاں ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے مشن کو جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *