Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

سرکاری فنڈزکا استعمال قواعد و ضوابط اور متعلقہ قوانین کے مطابق ہونا چاہیے ، اصغر علی ترین

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (PAC) کا اجلاس اسمبلی کی کمیٹی روم میں چیئرمین کمیٹی اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں رحمت صالح بلوچ، غلام دستگیر بادینی اور صفیہ بی بی نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ شجاع علی، اسپیشل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، ایڈیشنل اکاو¿نٹنٹ جنرل بلوچستان حافظ نورالحق، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون سعید اقبال سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی سے متعلق آڈٹ اعتراضات، اخراجات، انتظامی امور پی اے سی کے احکامات کی تعمیل کے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کے رکن رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ تقرریوں اور ترقیوں میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے، یومیہ اجرت پر بھرتیوں میں مبینہ طور پر پسند و ناپسند کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات ہمارے بچوں کے مستقبل سے وابستہ ادارے ہیں، لہٰذا ان کی ساکھ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے کہا کہ سرکاری فنڈز اور بجٹ کا استعمال قواعد و ضوابط اور متعلقہ قوانین کے مطابق ہونا چاہیے اور کسی بھی صورت میں مالی اختیارات کا استعمال ذاتی صوابدید پر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ اور سینیٹ کے اجلاسوں کے منٹس میں بعد ازاں رد و بدل ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، جس کی مکمل وضاحت ضروری ہے۔کمیٹی نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ اگر کسی فیصلے میں ترمیم درکار ہو تو اس کے لیے باقاعدہ قانون موجود ہے اور قانون کے مطابق منٹس بنائی جائے اور اعلی حکام کے سامنے تمام نکات واضح کر کے مسل پیش کیے جائیں، محض منٹس میں تبدیلی قواعد کے مطابق نہیں۔اجلاس میں یہ بھی زیر بحث آیا کہ بعض منٹس پر متعلقہ حکام، جن میں پرو وائس چانسلر اور محکمہ خزانہ کے نمائندہ شامل ہیں، کے دستخط موجود نہیں تھے، جس پر کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے کہا کہ یہ ایک آئینی فورم ہے اور تمام اقدامات قانون، قواعد اور شفاف طریقہ کار کے مطابق ہونے چاہئیں، ایس بی کے سمیت محکموں کی آسامیوں پر تقرریوں اور ترقیوں کے معاملات کی مکمل قانونی جانچ ضروری ہے۔کمیٹی کے رکن غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ کمیٹی تقرریوں یا ترقیوں کے خلاف نہیں بلکہ ان کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہونے کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ترقی میں بے ضابطگی ثابت ہوتی ہے تو اس کا ازالہ ہونا چاہیے تاکہ ان ملازمین کے حقوق متاثر نہ ہوں جو برسوں سے اپنی ترقی کے منتظر ہیں۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے ہدایت دی کہ اسمبلی، آڈٹ، محکمہ قانون اور فنانس پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گئی جو رواں سال میں خلاف قانون تمام ترقیوں اور تقرریوں کا ازسرنو جائزہ لے گی اور اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ہر اہل اور مستحق ملازم کو قانون، قواعد اور میرٹ کے مطابق اس کا حق دیا جائے اور متعلقہ کمیٹی اپنی رپورٹ یکم اگست تک پی اے سی کو پیش کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *