Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پاکستان نے خطے میں امن کیلئے اہم کردار اداکیا، مصالحتی عمل میں فیلڈ مارشل کی انتھک کوششیں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں حالیہ بحران نے نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاک چین فارموسیوٹیکل بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان نے خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا، ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمی یادداشت میں پاکستان نے ثالث کا کردار ادا کیا، مصالحتی عمل میں فیلڈ مارشل کی انتھک کوششیں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیرعظم نے کانفرنس سے خطاب کے دوران چین کو پاکستان کا نہایت قابلِ اعتماد اور مخلص دوست قرار دیا اور کہا کہ چینی شہریوں کی پاکستان میں سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے میں 44 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے خوش آئند ہیں، حالیہ سرمایہ کاری سی پیک ٹو کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

ادھر چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے اسلام آباد میں پاک چین فارموسیوٹیکل بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا پاکستان میں صحت کے شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اس موقع پر فاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کی رہنمائی اور قیادت کی بدولت ہم سب ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کررہےہیں، بزنس کانفرنس کا انعقاد وزیراعظم شہبازشریف کا وژن ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین نے اقتصادی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کیا، دورے سے سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *