Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

7اگست کی ہڑتال کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز تاجرزسمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ ساتھ دے رہے ہیں،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی بدامنی،بدعنوانی،بارڈرزبندش،پٹرولیم مصنوعات پربھتہ،بے روزگاری،مہنگائی کے خلاف جمعہ7اگست بلوچستان کے مین شاہراہیں کوسٹل ہائی ویز،نیشنل ہائی ویز،جی روڈز،تمام بھائی پاس بلاک کرکے دھرنے دیے جائیں گے۔قومی وصوبائی سطح پر ٹرانسپورٹرز،تاجربرادری وعوام ساتھ دیں گے۔تقسیم کارکرکے تمام اضلاع کوہدایت جاری کردی گئی ہیں کوئٹہ میں بلیلی،میاں غنڈی،تیرہ میل کولپور،چمن کوڑک سمیت پشین،مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن،ڑوب،لورالائی، سبی،کچھی بولان،جعفرآباد نصیر آباد،مستونگ،خضدار،نوشکی، لسبیلہ،حب،پنجگور،کیچ تربت اورگوادرمیں شاہراہوں کوبندکرنے کیلئے ذمہ داران وکارکنان کوالرٹ کردیاگیاہے۔ان خیالات کا اظہار نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں 7اگست ہڑتال تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کوئٹہ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند ودیگرذمہ داران نے اب تک تیاریوں تقسیم کاروآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ قومی کاز،قومی اجتماعی مسائل کے حل کے لیے 7اگست کی ہڑتال کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز تاجرزسمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ ساتھ دے رہے ہیں جہاں ہم جاتے ہیں لوگ خوش ہوتے ہیں کہ صرف جماعت اسلامی ہے جوعوامی سلگتے مسائل کواجاگراورحل کی کوشش کررہی ہے۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مزیدکہا کہ عوام کو درپیش دیگر سنگین مسائل کے خلاف جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔7اگست بروز جمعہ شام 4 بجے بلوچستان کے مختلف21اضلاع میں اہم مقامات پرعوامی اجتماعات،روڈبلاک اور احتجاجی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوامی اجتماعات کوئٹہ سمیت دیگر21اضلاع پشین، مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ، چمن، ڑوب، لورالائی، قلعہ عبداللہ، مستونگ، خضدار، نوشکی، لسبیلہ، جعفرآباد، نصیرآباد، سبی، جھل مگسی، کچھی اور گوادر کے مختلف اہم مقامات پر ہوں گےجن میں شاہراہوں کی بندش،احتجاج اور عوامی اجتماعات کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے جائز مطالبات طاقتور طبقات ومیڈیاکے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *