نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کی ممتاز شخصیات اور سینکڑوں کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی سیاست میں ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا انہوں نے آغا شاہ حسین، سعید اللہ ، عبدالمجید، شیر احمد رند، داد محمد، عبدالوحید، حاجی ارشاد، اقبال غلام جان، شعیب احمد، علی بخش، محبت خان، مرزا جمیل احمد، شبیر احمد، ڈاکٹر محمد حنیف، سمیع اللہ اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں اور اہلِ خانہ کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ بہترین سیاسی بصیرت، جمہوری شعور اور عوامی مفاد پر مبنی سیاست کے انتخاب کا مظہر ہے۔۔رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ موجودہ سیاسی مایوسی اور غیر یقینی صورتحال میں سنجیدہ، باوقار اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والے رہنماو¿ں اور کارکنوں کا نیشنل پارٹی پر اعتماد دراصل جماعت کے اصولی، جمہوری اور قومی مو¿قف کی توثیق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نیشنل پارٹی اقتدار میں نہیں، لیکن اپنی مستقل، واضح اور عوام دوست سیاست کی بدولت عوام کے دلوں میں مضبوط مقام بنا چکی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ لوگ بڑی تعداد میں اس قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔

Leave a Reply