Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

سات لاکھ بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں واپس لانا محکمہ تعلیم بلوچستان کی اہم کامیابی ہے

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبے کی مجموعی شرحِ خواندگی میں %7 فیصد اضافہ اور سات لاکھ اڑسٹھ ہزار بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں واپس لانا محکمہ تعلیم بلوچستان کی ایک قابلِ فخر کامیابی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے تعلیمی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں دس دانش اسکولوں کے قیام سے تعلیمی انقلاب برپا ہو جائیگا جس سے بڑے پیمانے پر معیاری تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہو جائیگی۔ گورنر مندوخیل نے ہیلتھ کیئر اسکلز ٹریننگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ والے ٹاپ ٹین لرنرز کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں پچاس پچاس ہزار روپے نقد رقم دینے کا اعلان کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت بلوچستان ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولز اور یونیسف کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری برکت رند، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز، وائس بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر لہڑی، سیکرٹری تعلیم لال جان جعفر، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی، یونیسیف سے سحرش ناگی, شازیہ، افتخار شاہ، نقیب اللہ خلجی اور نوراللہ وطن دوست موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہیلتھ کیئر اسکلز ٹریننگ نمایاں کارکردگی پر، یونیسف، محکمہ تعلیم اور بولان میڈیکل یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مہارتوں کی ترقی (اسکلز ڈیولپمنٹ) وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے ہیلتھ اینڈ میڈیکل کے شعبوں میں مختلف ڈپلومہ پروگرامز متعارف کرائے ہیں جن کے نہایت حوصلہ افزا اور شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *