Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ایسا انوکھا روبوٹ جو اڑنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) نے ایک ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جو پرندوں کی طرح اڑنے اور مچھلی کی طرح تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

300 ڈالرز کا یہ روبوٹ فضا میں اڑ سکتا ہے جبکہ زیرآب تیر سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ہلکے وزن کا یہ روبوٹ مستقبل میں سمندر کو تحفظ فراہم کرنے اور مانیٹرنگ کے لیے استعمال ہوسکے گا۔

ایرو ایکواٹیک روبوٹیکس کی ٹیم نے اس روبوٹ کو تیار کیا ہے جو کہ دیکھنے میں پانیوں میں غوطہ لگانے والے پرندوں جیسا ہے جو اپنے پروں کو فضا میں اڑنے اور پانی میں تیرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق غوطہ لگانے والے پرندوں کے پروں، تیرنے اور اڑنے کے حوالے سے ماضی میں تحقیقی کام ہوا ہے مگر اب تک کوئی بھی یہ جان نہیں سکا تھا کہ کسی متحرک روبوٹ میں ایسا کیسے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

اسی لیے انہوں نے پرندوں پر ہونے والے تحقیقی کام کا جائزہ لیا اور پھر روبوٹ کو تیار کیا۔

انہوں نے 250 گرام وزنی فلیپنگ ایریل ایکواٹیک وہیکل نامی روبوٹ کو تیار کیا جو بیٹری پر چلنے والی موٹر پر کام کرتا ہے۔

اس میں نائیلون کے پر اور دم موجود ہے جن کو پانی سے تحفظ کرنے والے نانو پارٹیکلز کو پینٹ کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ روبوٹ فضا یا پانی کے درمیان فرق نہیں کرپاتا اور مخصوص فریکوئنسی میں پروں کو حرکت دینے کے لیے پروگرام کیا گیا ہے۔

یہ روبوٹ 13.4 میل فی گھنٹہ کی رفتاری سے پرواز کرسکتا ہے جبکہ 2.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیر سکتا ہے۔

مجموعی طور پر سنگل چارج پر 2 کلومیٹر تک تیرنے اور 6 کلومیٹر تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے مگر فی الحال اس کی آزمائش نہیں کی گئی۔

ایک سال تک اس کی آزمائش پہلے میساچوسٹس کے ایک واٹر ٹینک اور بعد ازاں سوئٹزرلینڈ کی جنیوا جھیل میں کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *