صوبائی وزیرِ خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑنے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مضبوط اور برادرانہ تعاون خطے کے پ±رامن، محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا سہ فریقی دفاعی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے مابین باہمی اعتماد، اتحاد، اخوت اور اجتماعی دفاع کے عزم کا واضح اور تاریخی مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ اقدار پر استوار ہیں۔ تینوں ممالک خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف دوطرفہ و سہ فریقی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ معاہدہ اس امر کا مظہر ہے کہ برادر اسلامی ممالک باہمی احترام، اتحاد اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے یکجا ہیں۔ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون سے تینوں ممالک کی مجموعی قوت مزید مضبوط ہوگی اور یہ خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ اقدار پر استوار ہیں

Leave a Reply