Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

مسلم دنیا کو موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں متحد ہونا چاہیے،مولانا عبدالواسع

جمعیت علماءاسلام بلوچستان کی صوبائی مجلس عمومی کا اہم اجلاس پشین میں منعقد صوبائی سیاسی، امن و امان اور تنظیمی صورتحال پر تفصیلی غور، پاک سعودی عرب و ترکیہ دفاعی تعاون کا خیرمقدم، اسلامی ممالک کے مزید اتحاد پر زور پشین: جمعیت علماءاسلام بلوچستان کی صوبائی مجلس عمومی کا ایک اہم اور اجلاس پشین میں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کے زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں صوبے کے تمام اضلاع سے مجلس عمومی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، ملکی و بین الاقوامی سیاسی حالات، عوام کو درپیش مسائل، تنظیمی امور اور جماعت کی آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہوئے اراکین مجلس عمومی کی جانب سے مختلف اہم امور پر اپنی آراء، تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔ شرکاءنے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی بصیرت، باہمی مشاورت، مضبوط تنظیم اور عوامی رابطے کو مزید مو¿ثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز پر تفصیلی غور کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کی بھرپور تائید و توثیق کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا۔ مجلس عمومی نے اسے مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون، اجتماعی سلامتی اور دفاعی یکجہتی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تعاون اسلامی دنیا کے مشترکہ مفادات، امن و استحکام اور باہمی دفاعی قوت کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *