ڈائریکٹر ٹیکنیکل ساوتھ (پروجیکٹ کواردی نیٹر)نثاراحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 4ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز شفاف طریقے سے کردیئے گئے ہیں ٹینڈر حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کو معیار اور مقررہ وقت میں مکمل کریں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں ٹینڈراوپن کرنے کے موقع پر ٹھیکیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ انجینئر احسان نذیر بھی موجود تھے۔نثاراحمد بگٹی نے کہا کہ سیکرٹری بلدیات ر¶ف بلوچ اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ ایو ب قریشی نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹینڈرنگ کے عملے کو شفاف بنایا جائے اور آج بلوچستان کے 4ڈسٹرکٹ چمن ،ڈیرہ بگٹی ، خاران ، قلعہ سیف اللہ میں مختلف کاموں کیلئے ٹھیکیداروں نے ٹینڈر جمع کرائے تھے جنہیں ٹھیکیداروں کی موجودگی میں اوپن کیا گیا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی ٹھیکیدار کی حق تلفی نہ ہواور مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والے ٹھیکیداروں کوترقیاتی کاموں کے آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔
لوکل گورنمنٹ میں ٹینڈرنگ کے عملے کو شفاف بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں

Leave a Reply