سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے مکہ دفاعی معاہدےکی مشترکہ کاوشوں پر شہزادہ محمد بن سلمان، وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سعودی میڈيا کے مطابق شاہ سلمان نےکہا ہےکہ مکہ دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کے درمیان تاریخی اورگہرے روابط کی توثیق ہے، معاہدہ تینوں ملکوں کے اتحاد اور اسٹریٹجک مفادات کو مضبوط کرنےکے عزم کا اظہار ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ سعودی عرب دیگر ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کی کوششوں اور سفارتی حل کی حمایت کے لیے اتحادی ملکوں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی کابینہ نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں آبی گزرگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Leave a Reply