Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

محض 38 ماہ میں تعمیر ہونیوالا دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن کس ملک میں واقع ہے؟

ٹرین کا سفر تو لگ بھگ ہر فرد نے ہی کیا ہوتا ہے اور ریلوے اسٹیشنز کو بھی دیکھا ہوگا۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن کس ملک میں واقع ہے؟

اگر نہیں جانتے تو جان لیں کہ دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن میں چین میں واقع ہے اور درحقیقت کسی تعمیراتی عجوبے سے کم نہیں۔

چین پہلے ہی متعدد تعمیراتی عجائب کے لیے جانا جاتا ہے جیسے دنیا کے حیرت انگیز برجز سے لے دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریلوے سسٹم۔

چونگ چنگ ایسٹ ریلوے اسٹیشن جنوب مغربی چین میں واقع ہے اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن ہے جسے جون 2025 میں عوام کے لیے کھولا گیا۔

یہ ریلوے اسٹیشن ایک کروڑ 30 لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہے یعنی 170 فٹبال گراؤنڈز کے برابر جبکہ نیویارک کے گرینڈ سینٹرل کے مقابلے میں چونگ چنگ اسٹیشن 5 گنا بڑا ہے۔

اس ریلوے اسٹیشن میں 15 پلیٹ فارمز اور 29 ٹریکس موجود ہیں اور وہاں رش کے وقت 16 ہزار مسافر فی گھنٹہ آتے ہیں۔

اس کی چھت کے لیے 16 ہزار 500 ٹن اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔

مگر اس کی سب سے خاص بات اس کی تیز رفتاری سے تعمیر ہے اور وہ بھی ایک پہاڑی کی چوٹی پر۔

چونگ چنگ کا علاقہ پہاڑی ہے اور اسی وجہ سے وہاں ٹرانسپورٹیشن کے نظام کی تعمیر بہت مشکل سمجھی جاتی تھی۔

اسے 40 ہزار انسانی ورکرز اور روبوٹیک مشینری کی فوج کی مدد سے محض 38 ماہ کے اندر تعمیر کیا گیا۔

بظاہر یہ وقت زیادہ محسوس ہوتا ہے مگر بیشتر ممالک میں ایسے بڑے منصوبوں کی منظوری دینے میں ہی اس سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *