بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت جو کچھ بھی کرتی ہے وہ صرف بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کے لیے کرتی ہے ضلع سوراب میں خواتین، بچوں سمیت درجنوں افراد کو شہید کرنا ظلم کی انتہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے واقعہ کے خلاف 16 اگست کو بلوچستان بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے جائیں گے ۔یہ بات انہوں نے بد ھ کوئٹہ پریس کلب میں بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی سیکریٹری فائنانس اختر حسین لانگو، مرکزی لیبر سیکریٹری موسیٰ بلوچ، پروفیشنل سیکرٹری رمضان بلوچ، بی ایس او مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری، چیئرمین واحد بلوچ، چیئرمین جاوید بلوچ، میر مقبول لہڑی، ٹکری شفقت لانگو، شمائلہ اسماعیل سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ‘سوراب’ اور لاپتہ افراد سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل پر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتی ہیں۔
ضلع سوراب میں خواتین، بچوں سمیت درجنوں افراد کو شہید کرنا ظلم کی انتہا ہے ، ساجد ترین ایڈووکیٹ

Leave a Reply