Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

4 ماہ کی محنت سے تیار کیے گئے شادی کے کیک نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا

ایک ہسپانوی پیسٹری شیف نے 4 ماہ کی محنت سے ایسا  دلکش کیک تیار کیا جسے  دیکھنے والے حیرت کی تصویر بن گئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہسپانوی پیسٹری شیف کا نام مارک سواریز ہے جو  اپنے انتہائی نفیس اور شاندار کیکس کے لیے مشہور ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سعودی فیملی کی شاہی شادی کیلئے ایک ایسا لاجواب اور منفرد کیک تیار کیا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا  ہے کہ شیف نے  3.5 میٹر اونچے اور 1.8 میٹر چوڑے  شاہکار کو تیار کیا ہے جس کی سجاوٹ اور ڈیزائن بھی شاہی تھا۔

ہسپانوی شیف کو شاہی خاندان سے آرڈر ملنے کے بعد انہیں تقریباً ڈیڑھ ماہ صرف اس کا خاکہ تیار کرنے میں لگا اور مزید 4 ماہ عملی شکل دینے میں لگائے۔

اگرچہ شیف عام طور پر اکیلے ہی کام کرتے ہیں لیکن اس خاص منصوبے کے لیے انہوں نے اپنے کئی پیسٹری شیف دوستوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد حاصل کی۔

شیف کا کہنا تھا کہ محض کیک پر 33ہزار پنکھڑیاں (petals) سجانا ہی ایک غیر معمولی محنت طلب کام تھا، اس شاندار نظر آنے والے کیک کی تیاری میں مجموعی طور پر تقریباً 1800 گھنٹے لگے اور اس کا وزن 500 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *