دھرنا کمیٹی زیارت اور آل پارٹیز زیارت کے زیرِ اہتمام شہداءزیارت کے چہلم کے موقع پر زیارت بازار میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی خنڈی سر پلازہ پہنچ کر بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ جلسے کی صدارت جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا نور الحق نے کی۔جلسے سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان سمیت دیگر رہنما¶ں نے خطاب کیا، جبکہ ڈاکٹر عبدالصمد پانیزئی نے جلسے میں متفقہ قراردادیں پیش کیں۔مقررین نے شہداءکو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءزیارت کی عظیم قربانی نے تمام سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین اور عوام کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی اور عوام کے جائز مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
adminshuja
← پچھلی خبر
معاہدہ مکہ

Leave a Reply